امریکا ایران میں پھر ٹکراؤ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں پھر اضافہ
امریکا کی جانب سے ایرانی جزیرے لارک پر حملے اور ایران کی جوابی کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع چھٹے ماہ میں داخل ہونے کے دوران عالمی توانائی کی منڈی ایک بار پھر شدید غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 1.08 ڈالر یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 89.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 92 سینٹ یا 1.10 فیصد اضافے کے بعد 84.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔