برطانیہ : بجلوں کے بلوں سے شہری پریشان؛ مہنگائی 2.9 فیصد تک پہنچ گئی
برطانیہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح جولائی میں بڑھ کر 2.9 فیصد ہوگئی جس کی بڑی وجہ گھریلو توانائی کے بلوں میں نمایاں اضافہ ہے۔ جون میں صارف قیمتوں کے اشاریے کے تحت مہنگائی 2.6 فیصد تھی جو جولائی میں بڑھ کر 2.9 فیصد ہوگئی۔گزشتہ ماہ گھریلو توانائی کے نرخوں کی حد میں 13 فیصد اضافہ نافذ کیا گیا جس کے باعث گیس اور بجلی کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا۔او این ایس نے گیس کی قیمتوں میں اس اضافے کو تقریباً چار سال کے دوران سب سے بڑا اضافہ قرار دیا ہے۔
Leave A Comment