تازہ ترین

تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مبینہ طور پر لوگوں کو ڈرا دھمکا کر رقم بٹورتا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت اڈا املی موتی کے قریب ایک شخص کو پولیس وردی میں مشکوک حالت میں قابو کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ شخص جعلی پولیس اہلکار نکلا، جس کی شناخت علی شیر ولد نامعلوم، سکنہ موضع بھومن شاہ، کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو ڈراتا دھمکاتا اور ان سے رقم بٹورتا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Leave A Comment

Advertisement