الحدیدہ میں حوثی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، سعودی فوجی اتحاد
سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا، تمام بندرگاہیں جہاز رانی کے لیے کھلی ہیں۔یمن میں تباہ کیے گئے اہداف کا تعلق بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف خطرات سے نمٹنا تھا۔ حوثیوں کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو جواب دیا جائے گا۔الحدیدہ میں حوثیوں سے منسلک فوجی اہداف پر کارروائی کی ۔جہازوں اور مملکت کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔