تازہ ترین

5 رکنی قومی باکسنگ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے لاہور سے گلاسگو، سکاٹ لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہمراہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حاجی خالد محمود چوہدری بھی گلاسگو، سکاٹ لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔لاہور ائیرپورٹ پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ  نے ٹیم کو الواع کرتے ہوئے ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 
 
 
 

 

5 رکنی قومی باکسنگ ٹیم تین مرد جبکہ دو خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مرد کھلاڑیوں میں قدرت اللہ، افضل خان پٹھان اور صمامہ رحمان جبکہ خواتین باکسرز میں فاطمہ زہرا اور ملائیکہ زاہد شامل ہیں۔ میجر عرفان یونس ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر جبکہ محمد نثار خان (پاکستان آرمی) کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک گلاسگو سکاٹ لینڈ میں کھیلی جائے گی۔

Leave A Comment

Advertisement