عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہو گیا
عالمی منڈی میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کیونکہ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 4,042.69 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ اگست میں ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.8 فیصد اضافے کے بعد 4,047.40 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوتے رہے۔