پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی ، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ ،قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔4پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سےکیا گیا ہے۔