دمشق : ریسٹورنٹ میں دھماکہ
شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ دھماکے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔دمشق سے عرب میڈیا اور ایمبولینس سروس کےمطابق اس واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متاثرہ ہوٹل عدالت عظمیٰ کےقریب واقع ہے جو کہ تاریخی حمادیہ مارکیت کا علاقہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بم کیفے میں نصب کیا گیا تھا۔ فوری طورپر کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔