ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت
قطر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم دونوں ممالک نے آئندہ دور کی بات چیت ایران کے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے بعد دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق بدھ کو دوحہ میں قطری اور پاکستانی ثالثوں نے امریکی اور ایرانی مذاکراتی وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق امور پر مثبت پیش رفت ہوئی۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ مذاکرات لیک لوسرن سمٹ کے نتائج کی بنیاد پر آگے بڑھائے گئے جبکہ تمام فریقوں نے اتفاق کیا کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین کی تقریبات مکمل ہونے کے فوراً بعد مذاکرات کا اگلا دور جلد از جلد منعقد کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سابق سپریم لیڈر کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق مرکزی تقریبات 7 جولائی کو قم میں منعقد ہوں گی۔