تازہ ترین

انڈونیشیا کی عدالت نےمعروف ٹیکنالوجی کمپنی گوجیک  کے شریک بانی اور سابق وزیر تعلیم ندیم مکرم کو کروم بک لیپ ٹاپ خریداری میں بدعنوانی کے مقدمے میں سزا سنادی۔41 سالہ ندیم مکرم نے عدالت میں اپنے خلاف عائد تمام الزامات کی تردید کی تھی تاہم عدالت نے قرار دیا کہ سابق وزیر تعلیم نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا اور مفادات کے ٹکراؤ کے باوجود سرکاری خریداری کے عمل کو متاثر کیا۔

عدالت نے کرون بک کی خریداری کیس میں سابق وزیر تعلیم ندیم مکرم کو 10 سال قید اور 809 ارب انڈونیشین روپیہ (تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر) بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ندیم مکرم بھاری جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہے تو انھیں مزید 5 سال قید کاٹنا ہوگی۔ اس کے علاوہ ان پر ایک ارب انڈونیشین روپیہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا جس کی عدم ادائیگی پر مزید 190 دن قید کی سزا ہوگی۔

 

مقدمہ کیا تھا؟

یہ مقدمہ 2021 اور 2022 کے دوران انڈونیشیا کی وزارت تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے لیے کروم بک لیپ ٹاپ خریدنے سے متعلق تھا۔وزارت تعلیم نے 2018 میں خود یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ کروم بک کمپیوٹرز کے مؤثر استعمال کے لیے مستقل انٹرنیٹ درکار ہوتا ہے جبکہ انڈونیشیا کے متعدد دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت محدود ہے اس لیے یہ خریداری مناسب نہیں تھی۔

Leave A Comment

Advertisement