تازہ ترین

عالمی منڈی میں  سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور فی اونس قیمت 4,000 ڈالر کی سطح سے دوبارہ اوپر چلی گئی ہے ۔سونے کی قیمت میں 1.1 فیصد تک اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ ایک بار پھر 4,000 ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی۔ اس سے قبل بدھ کے روز قیمتیں نومبر کے بعد پہلی بار اس سطح سے نیچے آگئی تھیں۔امریکی معاشی اعداد و شمار کے مطابق پرسنل کنزمپشن ایکسپینڈیچر (PCE) پرائس انڈیکس میں اضافہ توقعات سے کم رہا، جس کے بعد ٹریژری بانڈز کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔ تاہم آمدنی اور اخراجات کے اعداد و شمار توقعات سے بہتر رہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق کم افراطِ زر کے اشاروں نے اس تاثر کو مضبوط کیا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو شرحِ سود میں مزید جارحانہ اضافہ نہیں کرے گا، جس کے باعث سونے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار ایک بار پھر سونے کو محفوظ سرمایہ کاری (safe haven) کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement