سوئٹزر لینڈ مذاکرات , ایرانی وفد واپس روانہ
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وفد سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے چار فریقی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔
ایک امریکی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں آبنائے ہرمزکھلا رکھنے پر اچھی پیش رفت ہوئی ہے، بات چیت مثبت رہی اور فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا۔ مذاکرات میں لبنان میں کشیدگی کم رکھنے کے طریقہ کار پر بھی بات ہوئی۔امریکا نے واضح کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا دیکھنا چاہتا۔سیاسی قیادت اور تکنیکی ٹیموں کے درمیان آئندہ رابطوں کے فریم ورک پر بھی اتفاقِ ہوا، چاروں فریق آج ہونے والی پیش رفت پر مطمئن دکھائی دیے۔