شجاع آباد : ٹرین کے دروازے سے گر کر نا معلوم نوجوان جاں بحق
شجاع آباد( زاہد افضل خان) شجاع آباد کے علاقے راجہ رام عرف ظریف شہید میں ٹرین حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ، کراچی سے آنے والی زکریا ایکسپریس سے ظریف شہید ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک نامعلوم نوجوان دروازے سے گر کر جاں بحق ہوگیا نو جوان کی شناخت نہیں ہو سکی ریسکیو 1122 کے مطابق نوجوان کی عمر 19 برس ھے جس کے سر منہ اور ہاتھوں پر شدید زخمی حالت میں ملا جسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا
Leave A Comment