تازہ ترین

امریکا میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز ہونے سے قبل ہی انگلینڈ کے بیس کیمپ کے پاس فائرنگ ہو گئی۔ انگلینڈ کی ٹیم کا بیس مسوری کے کنساس سٹی میں ہے، جہاں پر تابڑ توڑ گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی۔ اس اندھا دھند فائرنگ میں 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔  فائرنگ کا یہ واقعہ ہفتہ (6 جون) کو پیش آیا تھا اور اس کی تفصیلی اطلاع پیر (8 جون) کو سامنے آئی ہے۔
 
 کنساس سٹی کی پولیس نے بتایا کہ فائرنت کا یہ واقعہ ہفتہ کو انگلینڈ ٹیم کے بیس سے 10 منٹ کے فاصلے پر صبح کے 4 بجے پیش آیا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ انگلینڈ ٹیم کا ہوٹل جائے وقوعہ سے کچھ ہی فاصلے پر تھا۔ حالانکہ اب تک انگلینڈ کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کنساس سٹی پہنچی نہیں تھی۔ کنساس سٹی میں جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت انگلینڈ کی ٹیم فلوریڈا کے پام بیچ میں ورلڈ کپ کی پریکٹس کر رہی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم 13 جون کو کنساس سٹی پہنچے گی۔
کنساس سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن کے مطابق جیسے ہی انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی، وہ فوراً جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو گئے۔ موقع پر پہنچ کر انہوں نے دیکھا کہ وہاں بھگدڑ مچی ہے، 3 زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ دیکھتے ہیں دیکھتے بھگدڑ کے باعث زخمیوں کی تعداد 9 پہنچ گئی، جنہیں آس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ حالانکہ زخمیوں میں کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ پولیس کے مطابق فی الحال کسی کو کسٹڈی میں نہیں لیا گیا۔ لیکن جائے وقوعہ کی پٹرولنگ جاری ہے۔
  فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے تحت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف  وارم اپ میچ میں 1-0 سے جیت لیا تھا ۔ اب انگلینڈ کی ٹیم بدھ کو کوسٹا ریکا کے خلاف اپنا دوسرا وارم اپ مقابلہ کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیم 13 جون کو کنساس پہنچے گی، جہاں حال ہی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ تاہم فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران کنساس سٹی ہی  میں انگلینڈ کی ٹیم کا بیس کیمپ رہے گا۔

Leave A Comment

Advertisement