تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین دنیا کے لیے قابل تقلیڈ ماڈل ہے، معاشی طاقت کے لحاظ سے چین کا کوئی ثانی نہیں۔ پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بیجنگ میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی نائب صدر ہین ژینگ نے شرکت کی اور یادگاری کیک کاٹا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے گزشتہ 75 برس میں بے مثال ترقی کی، معاشی طاقت کے لحاظ سے چین کا کوئی ثانی نہیں، چین دنیا کیلئے قابل تقلید ماڈل بن چکا ہے۔  2010 کے تباہ کن سیلاب میں چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، صدر شی جن پنگ کی قیادت میں کروڑوں افراد غربت سے باہر آئے۔خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے چین کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور صدر شی جن پنگ تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement