قومی ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شکیل عباسی کو ٹرائلز کے آخری روز ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم جس نے پرو ہاکی لیگ میں حصہ لینا ہے اور اس کے لیے ٹیم ٹرائلز جاری تھے، قومی ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شکیل عباسی کو ٹرائلز کے آخری روز ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ شکیل عباسی نے قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں ٹریننگ کے فرائض انجام دیے، تاہم انہیں ہوائی ٹکٹ کے اخراجات نہ ہونے کی بنا پر ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جب صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں منیجمنٹ کے اعلان سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا، دوسری جانب ٹیم انتظامیہ کا اعلان تا حال نہیں کیا گیا جب کہ شکیل عباسی قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں بھی شریک نہیں ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement