تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے وزیرِ اقتصاد مائیکل جباروف سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں پنجاب اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے روابط اور ادارہ جاتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تعاون کو منظم اقتصادی روابط، بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، شہری ترقی، زراعت، لاجسٹکس، سیاحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں تک وسعت دینے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کی سہولت کاری کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا باضابطہ فیصلہ بھی کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کو مشترکہ ورکنگ گروپ کی سربراہی سونپی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement