پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1644 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 449 پوائنٹس پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 63 ہزار 33 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 64 ہزار 309 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment