ایران امریکہ مذاکرات میں تعطل، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، دوسری جانب امریکی خام تیل بھی مہنگا ہو کر 100 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران امریکہ مذاکرات میں جلد بہتری نہ آئی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے عالمی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہوں گے، خصوصاً ان ممالک پر جو توانائی کی درآمدات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ریونیو میں اضافہ اور آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنا بتایا جا رہا ہے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی آمدنی پہلے ہی مقررہ سالانہ ہدف 1468 ارب روپے سے تجاوز کرنے کی طرف جا رہی ہے، تاہم اس کے باوجود مزید اضافے کی تجاویز زیر غور ہیں۔
Leave A Comment