سرگودھا: خاتون کو اغوا کرکے لاکھوں روپے کے زیورات لوٹ لیے گئے
سرگودھا کے کچہری بازار میں خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے گئے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ 4 خواتین سمیت 6 رکنی گینگ نے اغوا کر کے اسے لوٹ لیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق شاپنگ کے دوران 2 خواتین نے دھوکے سے اغوا کرکے 5 لاکھ روپے مالیت کے زیوارت لوٹ لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست ملی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔