ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انڈیا سے شکست اور قوم کے جذبات
..............................................
عبدالوحید انصاری اوکاڑہ
..............................................
قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی نے شائقین کے جذبات کو مجروح کر دیا پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست سے کرڑوں پاکستانیوں کو غم زدہ کر دیا.اپنے آپ کو لیجینڈری کرکٹر کہلانے دعویدار بابر . شاہین . شاداب. کا کیا وقت ختم ہو گیا .کیا وہ ٹیم پر بوجھ نہیں بن چکے کیا انہوں نے باہر بیٹھتے نوجوان کرکٹر کا راستہ نہیں روک رکھا جو بہترین صلاحیت رکھتے ہیں؟
گزشتہ میچ نے پی سی بی کے لئے ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے.کیونکہ ایک دو سیریز میں بری کارکردگی کو تو نظر انداز کیا جا سکتا ہے مگر مسلسل بری کارکردگی کو نظر انداز کرنا قوم اور کرکٹ کے کھیل سے زیادتی ہے .قومی ٹیم کا ایشیاء کپ سے ہار کا تسلسل آئی سی سی ورلڈ تک پہنچ چکا ہے اب فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے اگر کرکٹ کو بچانا ہے تو زمہ داروں کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے . سفارش اور اقرباءپروری کو اس جینٹلمین کھیل سے دور رکھنا ہوگا.
مشکل حالات میں گھری پاکستانی قوم کو میچ کی کامیابی پر خوشی کے لمحات میسر آنے کی قوی امید تھی مگر شاہینوں نے نہ صرف قوم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا بلکہ چیئرمین پی سی بی کی جدوجہد کو بھی خاک میں ملا دیا . شرم و حیاء آنے کا تو پاکستان میں تصور ہی نہیں قومی کرکٹ ٹیم سے تو شرم و حیاء کی امید بھی نظر نہیں آتی . آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے شروع ہونے سے قبل ہی خبروں میں رہنے والے پاکستان اور انڈیا کے میچ کا شائقینِ کرکٹ کو بڑی ہی بے صبری سے انتظار تھا۔میچ ہوگا کہ نہیں ہوگا اس گپ شپ کے بعد سری لنکا میں ہونے والے میچ میں اتوار کے روز جب انڈیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں مدِ مقابل آئیں تو ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کا فیصلہ اور میچ کی ابتدا میں ابھیشیک شرما کی پہلے ہی اوور میں وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی شائقین کو امید تھی کہ شاید ان کی ٹیم آج میچ جیت سکتی ہے۔تاہم انڈیا ابتدائی نقصان کے بھی سنبھلی اور ایسے سنبھلی کہ ایک وقت پر پاکستانی بولرز کو وکٹ کے چاروں طرف چوکے اور چھکے لگے رہے تھے۔ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 77 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ان ہی کی بدولت انڈیا کی ٹیم نے پاکستان کو 176 رنز کا ہدف دیا ، جو کہ پاکستانی ٹیم حاصل نہ کر سکی اور 61 رنز سے یہ میچ ہار گئی اس میں کوئی شک نہیں کہ ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہوتی ہے مگر صرف ہار کے لئے کھیلنا سوال اٹھاتی ہے. پی سی بی کو انڈیا پاکستان کی تحقیقات کرنی چاہئیے .تا کہ کرکٹ کھیلی جائے قوم کے جذبات سے نہ کھیلا جائے
Leave A Comment