کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ ٹمبلر رچ میں پیش آیا، واقعے میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔کینیڈین پولیس کے مطابق ٹمبلر رچ کے 1 ہائی اسکول سے 6 اور 1 گھر سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 1 شخص اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔فائرنگ سے 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔