تازہ ترین

پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کا آغاز ہوگیا۔ موسلا دھاربارش کے باعث حادثات میں 7 افراد جاں بحق 14 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جہلم میں برساتی نالے میں رکشہ الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے، رکشے میں سوار8 افراد میں سے 6 کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دو افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

چونیاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، جس کے باعث 2 بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔

بہاولنگر میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرگئی، چھت کے ملبے تلے دب کر 4 سال کا بچہ زین دم توڑ گیا۔ اوکاڑہ میں 5 سالہ بچی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔

میاں چنوں کے برکت چوک باغ میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرگئی، ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

چنیوٹ کے جھنگ روڈ کے قریب برآمدے کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 4 افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave A Comment