ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز پاکستان کے نام، فائنل میں سری لنکا کو شکست
<p class="" style="text-align: justify;">ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز اپنے نام کرلی۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 115 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 8 گیندوں پہلے حاصل کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے7 اعشاریہ 3 اووز میں 46 رنز کی شراکت داری قائم کی۔اس موقع پر صاحبزادہ فرحان 23 رنز بناکر صائم ایوب کا ساتھ چھوڑ گئے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 2 چوکے شامل تھے۔انہیں ایشا ملنگا نے آؤ ٹ کیا۔اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹر صائم ایوب تھے،انہوں 6 چوکوں کی مدد سے 36رنز بنائے، وہ ہسارانگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ کپتان سلمان آغا لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 14 گیندوں پر اتنے ہی رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔ان کی وکٹ رتنائیکے کے حصے میں آئی۔ فخر زمان صرف 3 رنز بناسکے، انہیں بھی رتنائیکے نے پولین واپس بھیجا۔بابر اعظم 37 اور عثمان خان 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، یوں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر ٹرائی نیشن سیریز اپنے نام کرلی۔محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا، انہوں نے فائنل میں 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ </p> <p> </p>
Leave A Comment