تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">ٹرائی نیش سیریز کے پانچویں میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوبے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے شاندار 37 رنز کی اننگز کھیلی، ریان بورل بھی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔رائن بیننٹ نے 26 گیندوں پر 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، برینڈن ٹیلر صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانہ اور وانندو ہاسارنگا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔</p> <p>&nbsp;</p>

Leave A Comment