پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے میں کامیاب، امجد ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی کے گلگت بلتستان اسمبلی میں رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔ امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر ہیں، جنہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے اپنے کاغذات جمع کرائے تاہم ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔اس سے قبل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوا، پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی عمران ندیم اسپیکر جبکہ مسلم لیگ ن کے ممبر اسمبلی کفایت الرحمان بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔
مسلم لیگ ن نے اعلان کیا تھا کہ ہم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے تاہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، اسی فارمولے کے تحت مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے ہیں۔
Leave A Comment