تازہ ترین

چین کے شہر اورمچی میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی اجلاس جاری ہے، جس میں خطے کے سیاسی و اقتصادی امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل فارن سیکریٹری شریک ہیں۔ اجلاس میں چینی سینئر حکام کے ساتھ پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے اعلیٰ حکام بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔ گذشتہ روز بیجنگ پہنچنے پر چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ڈاکٹر یو شیایانگ نے پاکستانی اور افغان وفود کا استقبال کیا تھا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک چین وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس کے بعد سہ فریقی پلیٹ فارم پر ایک بار پھر بات چیت کا آغاز ہوا۔یہ اجلاس خطے میں امن و استحکام، اقتصادی تعاون، اور افغانستان میں سیاسی و انسانی حالات کے حوالے سے اہم پیش رفت کے امکانات پیدا کر سکتا ہے۔ پاکستانی حکام نے اجلاس میں ملک کے مؤثر کردار اور خطے میں مثبت تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

Leave A Comment

Advertisement