ننکانہ: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
پولیس کا ضلع ننکانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ڈاکو جڑانوالہ سید والا روڈ سے گاڑی چھین کر ننکانہ فرار ہوئے تھے، تعاقب کے دوران سرکل بڑا گھر کے علاقہ سید والا میں پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو موقع پر مارے گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت سعید اور آصف کے ناموں سے ہوئی ہے، ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جن کو جلد حراست میں لیا جائے گا، مارے جانے والے ڈاکو سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جن کا مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔
Leave A Comment