فیصل آباد : چلڈرن ہسپتال سے دو ماہ کی بچی اغوا
فیصل آباد چلڈرن ہسپتال سے دو ماہ کی بچی اغوا ہوگئی ۔2 ماہ کی ذونیشاہ میڈیسن وارڈ میں زیر علاج تھی ۔ذونیشاہ گوجرہ کی رہائشی ہے اور علاج کی غرض سے والدین چلڈرن ہسپتال لائے تھے ۔متاثرہ بچی کے ساتھ موجود والدہ کو جھانسہ دیکر خاتون بچی لیکر غائب ہوگئی ۔ایم ایس کے مطابق ذونیشاہ ہفتہ کی رات داخل ہوئی۔واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹج کے ذریعے اغواء کار خاتون کی تلاش کررہے ہیں۔
Leave A Comment