نارووال: مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق
مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔حادثہ شکرگڑھ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین مخالف سمت سے آنیوالے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Leave A Comment