تازہ ترین

فیصل آباد جھنگ روڈ پر بس اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 14افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد روڈ کلی فقیر کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین  مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس میں 14 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 10 افراد شدید زخمی ہوئے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او بھی موقع پر پہنچ گئے،زخمیوں کو فوری طبّی علاج فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے ۔

Leave A Comment

Advertisement