سیالکوٹ : ایف آئی اے کی کارروائی، 6 مسافر گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران قطر جانے والے 6 مسافروں گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد کا تعلق گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے، گرفتار افراد کے پاسپورٹ پر قطر کے ورک پرمٹ ویزے تھے۔ قطر کے ذریعے یورپ جانے کا ایک نیا روٹ سامنے آیا ہے۔گرفتار افراد قطر سے لیبیا اور پھر سمندری راستے سے اٹلی جانا چاہتے تھے۔ گرفتار افراد نے ایجنٹ کو 32 لاکھ روپے فی کس ادا کیے تھے۔
Leave A Comment