تازہ ترین

بلوچ کالونی کے نزدیک کراچی ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے بلاک فور میں زیرِ تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گر گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔جناح اسپتال حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 14 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا جن میں سے 9 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، زخمی 5 افراد زیر علاج ہیں۔ زخمیوں کی شناخت نادر حسین، شوکت علی، احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مزید زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔زیرِ تعمیر عمارت 6 منزلہ تھی، متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔حکام نے کہا ہے کہ عمارت گرنے سے قبل ہلنا شروع ہوئی تھی، ہیوی مشینری حادثے کے مقام پر پہنچ گئی، عمارت میں کوئی رہائش پذیر نہیں تھا۔علاقہ مکین کے مطابق عمارت کی فنشنگ جاری تھی، اس لیے ابھی عمارت میں کوئی رہائش پذیر نہیں تھا۔

 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملبے تلے افراد کو نکالنے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، غفلت یا غیر قانونی تعمیر کی صورت میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement