تازہ ترین

شہر کی تمام تحصیلوں میں مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی اور مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مختلف سیل پوائنٹس پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 1275 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ ریونیو فیلڈ اسٹاف اور محکمہ خوراک کی ٹیمیں آٹے کے اسٹاک کی مشترکہ چیکنگ بھی کررہی ہیں۔ڈی سی لاہور نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیل پوائنٹس پر 10 کلو آٹے کا تھیلا مقررہ قیمت 1275 روپے میں بلا تعطل فراہم کیا جائے، جبکہ اسٹاک رجسٹر اور دیگر ریکارڈ بھی شفاف رکھا جائے۔