لاہور :شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، جیل سے ہسپتال منتقل
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پی آئی سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو مختلف ٹیسٹوں کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوئی تھی۔ وہ اپنی بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے سے گر پڑے تھے، جس کے باعث ان کے جسم پر چوٹیں آئی تھیں۔ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپل لے کر شوکت خانم ہسپتال بھجوائے تھے۔