عراق نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین دینے سے انکار کر دیا
عراق نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین دینے سے انکار کردیا۔ عراقی وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم علی الزیدی نے فون پر امریکی صدر ٹرمپ سے کہا کہ پڑوسی ملکوں پر حملوں کے لیے عراقی سرزمین کو بطور اڈہ استعمال نہ کیا جائے۔
عراقی وزیرِ خارجہ نے کہا عراق جنگ کے لیے تیار نہیں، ایران پر حملے عراق کے لیے ’تباہی‘ ہوسکتے ہیں۔
اس سے پہلے ایران نے نئے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایرانی حملوں کا دائرہ کار یورپ تک بڑھانے کی دھمکی دے دی۔