سعودی حکام نے ممنوعہ ادویات فروخت کرنے کے الزام میں پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا
سعودی حکام نے باحہ میں مقیم ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لیا ہے،جس پر ممنوعہ ادویات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔الباحہ ریجن کی پولیس نے ممنوعہ ادویات فروخت کرنے اور ادویات بیچنے کے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک پاکستانی کو گرفتار کر لیا ہے۔پبلک سیکیورٹی نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور مزید کارروائی کے لیے اسے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے سعودی حکام نے رواں ہفتے جدہ میں دو پاکستانی شہریوں کو منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کرنے کی تصدیق کردی تھی ۔ سعودی حکام نے اعلان کیا تھا کہ جدہ گورنریٹ میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے گشتی دستوں نے چرس کی اسمگلنگ میں ملوث دو پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کرنے سے قبل ان کے خلاف ضروری ضابطہ جاتی اقدامات کیے گئے۔ پچھلے ہفتے جدہ گورنریٹ میں سیکیورٹی گشت کرنے والے دستوں نے آج 42 کلوگرام منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں تیں پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی ۔