عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت معمولی اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت معمولی اضافے کے بعد مستحکم رہی۔جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں سونا تقریباً 4,180 ڈالر فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں تقریباً 0.5 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم ہفتہ وار بنیاد پر سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 2 فیصد کمی متوقع ہے۔