کراچی: سکیم 33 میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
سچل پولیس نے اسکیم 33 سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔سچل پولیس نے اسکیم 33 غازی گوٹھ جلبانی چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 25 سالہ شہباز ولد عبدالرحمان اور 20 سالہ افضل ولد عثمان کے ناموں سے کی گئی۔