تازہ ترین

چینی صدر شی کا کہنا ہے کہ امریکا چین نیا تجارتی انتظام عالمی معیشت کیلئےاچھی خبر ہے، چین اور امریکا عظیم ممالک ہیں، دونوں ملکوں کے عوام عظیم لوگ ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں چینی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس سے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ چینی اور امریکی عوام عسکریت پسند جارحیت کے خلاف لڑے،جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ کے دوران، چینی فوجیوں اور شہریوں نے سینکڑوں امریکی پائلٹوں کی جان بچائی۔خون اور آگ میں پروان چڑھنے والی دوستی یقیناً نسل در نسل قائم رہے گی، ہمیں رابطے بڑھانے چاہئیں، ڈائیلاگ سے ایک دوسرے کو بہتر سمجھ، اعتماد پروان چڑھا سکتے ہیں۔چین امریکا تعاون کے بغیر دنیا کے کئی مسئلےحل نہیں کیے جاسکتے، امریکی کمپنیوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، امید ہے چینی کمپنیوں سے امریکا میں منصفانہ برتاؤ ہوگا۔اے آئی کو بھلائی کیلئے ترقی دیں، انسانی کنٹرول ہو اور اسے مینج کریں۔امریکا اور چین کو امن سے رہنا چاہیے، ٹکراؤ سےدونوں کو نقصان ہوگا، امریکا اور چین جنگ کے چکر میں پڑنے سے بچ سکتے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement