بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے نقصان ہو یا فائدہ، صدر پی ایچ ایف
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے نقصان ہو یا کوئی فائدہ ہو۔ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھارت سے چیمپئنز ٹرافی منتقل کرنے کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے نقصان ہو یا کوئی فائدہ، پاکستان کی عزت اور سلامتی پہلے ہے۔ آئندہ ماہ چین کی ہاکی ٹیم پاکستان آرہی ہے، کینیڈا اور یورپ کی 3 بڑی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔