پاکستان ہاکی ٹیم 5ستمبر کو جنوبی کوریا روانہ ہوگی، 3 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی
پاکستان ہاکی ٹیم 5ستمبر کو جنوبی کوریا روانہ ہوگی، جہاں میزبان ٹیم کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی قومی ٹیم اور کوچنگ سٹاف کو کوریا کے خلاف سیریز اور ایشیئن گیمز کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے مطابق کوریا کے خلاف3 میچ کھیلنے سے ایشیئن گیمز کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔پاکستانی ٹیم 15ستمبر کو ایشین گیمز کے لیے ایچی ناگویا پہنچے گی۔ ایشیئن گیمز میں پاکستان کے گروپ میں ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں، جبکہ گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم لاس اینجلس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرے گی۔