تازہ ترین

اسلام آباد میں مکسڈ مارشل آرٹس کنٹینڈر سیریز کے مقابلوں میں 52 کلوگرام کیٹگری میں  اورنگزیب نے حریف فیضان کو ناک آوٹ کردیا۔کنٹینڈر سیریز کے پہلے ایک روزہ ایونٹ میں  12  فائٹس ہوئیں۔پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (PAKMMAF) نے ملک میں مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) کے فروغ اور عالمی سطح کے کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے "پاک ایم ایم اے ایف کنٹینڈر سیریز" کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ پہلی بار پاکستان کی ٹیم ابو ظہبی میں بین الاقوامی مکس مارشل آرٹ کے ورلڈ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں حصہ لے گی۔ 

کنٹینڈر سیریز کے پہلے ایک روزہ ایونٹ میں پاکستان کے نمایاں فائٹرز کے درمیان 12 مقابلے ہوئے۔ 52 کلوگرام کیٹگری میں اورنگزیب احمد نے حریف فیضان کو ناک آوٹ کر دیا۔ اورنگ زیب پنجاب کی سینئیر منسٹر مریم اورنگ زیب کا صاحبزادہ ہے۔ 

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب احمد نے کہاکہ وہ انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹ ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایک سوال پر اورنگزیب احمد نے کہاکہ مجھے بچپن سے مکس مارشل آرٹ بہت پسند ہے۔ حبیب ان کا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔ والدہ کو انہوں نے اپنے شوق کے بارے میں بتایا تھا جس پر انہوں نے انہیں اس کھیل کی اجازت دی اور سپورٹ کیا۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement