مراکش کی ٹیم کینیڈا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
مراکش کی ٹیم کینیڈا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ ہیوسٹن ٹیکساس میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز کے ایک میچ میں مراکش نے کینیڈا کو 3، صفر سے ہرا دیا۔مراکش کی جانب سے عزالدین اوناحی نے 2 گول سکور کیے، آخری لمحات میں مراکش کا تیسرا گول صفیان رحیمی نے کیا۔