وینزویلا : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 1500 افراد زخمی
وینزویلا میں یکے بعد دیگرے سات اعشاریہ دو اور سات اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 235 ہوگئی، 1500 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سینکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ وینزویلا کی قائم مقام صدر نے زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں اور زخمی ہونے والوں کی تصدیق کی ہے۔30 ہزار افراد لاپتا ہیں، دارالحکومت کاراکس میں کئی عمارتیں گر گئیں ، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔متاثرین سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں، شدید زلزلے سےکاراکس ایئر پورٹ بھی متاثر ہوا، جس کے بعد فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا۔وینزویلا کی قائم مقام صدر نے زلزلے سے متاثرہ ساحلی علاقوں کا دورہ کیا۔