تازہ ترین

پرو ہاکی لیگ کے چوتھے مرحلے میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔میچ لی ویلی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کے لیے شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے جبکہ تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔پاکستانی ٹیم نے میچ سے قبل گزشتہ روز واحد ٹریننگ سیشن کیا۔ لیگ میں پاکستان اپنے ابتدائی 13 میچز میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا اور تمام مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کا اگلا میچ کل انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement