تازہ ترین

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ رک نہ سکا، پاکستان کو سپین کے ہاتھوں 4 ۔ 2 کی شکست ہوگئی، ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو مسلسل 12ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بیلجیم میں ہونے والے اس میچ میں سپین نے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوانوں کو موقع دیا لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان نے اس موقع سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ ابتدائی کوارٹر میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا،سپین کو برتری حاصل کرنے کا موقع ملا لیکن علی رضا نے پنالٹی سٹروک روک کر سپین کو پہلے برتری حاصل نہ کرنے دی۔28 ویں منٹ میں ابو بکر محمود نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی لیکن اگلے منٹ میں ہی سپین کے پیپ کینیل نے مقابلہ برابر کردیا، ہاف ٹائم پر مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔تیسرے کوارٹر میں سپین نے 2 گول کرکے مقابلہ 3 ۔1 کیا لیکن کوارٹر ختم ہونے سے قبل ابوبکر محمود نے 1 اور گول کرکے پاکستان کا خسارہ کم کیا۔چوتھے کوارٹر میں سپین نے 1 اور گول کرکے سکور 4 ۔ 2 کردیا اور میچ کا اختتام اس سکور پر ہی ہوا۔

 

 

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے آخری مرحلے کیلئے اب پاکستان ہاکی ٹیم انگلینڈ کا رخ کرے گی جہاں 23 جون کو اسکا میچ انڈیا سے شیڈولڈ ہے۔

Leave A Comment

Advertisement