سوڈان : بازار پر ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک
وسطی سوڈان کے ایک بازار میں کیے گئے ڈرون حملے میں 11 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔اس حملے میں شمالی کوردوفان ریاست میں نیم فوجی دستوں کے زیر کنٹرول قصبے ابو زعیمہ کے مرکزی بازار کو نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انسانی حقوق کے گروپ نے کہا کہ فضائی حملوں میں اضافے سے دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک کی صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔اسی طرح کے ڈرون حملے ایک دن سے بھی کم عرصہ قبل قریبی دیہاتوں اور شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ سکتے ہیں تاہم یہ معلومات فی الحال میسر نہیں کہ حملہ کس نے کیا۔ کسی بھی فریق نے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔