مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت بڑھ کر 91.41 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ برینٹ خام تیل 94.29 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔اسی طرح اماراتی مربن خام تیل کی قیمت بھی 94.43 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔