ایران امریکا ڈیل میں تاخیر، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ 93 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے جب کہ مربن خام تیل 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
ایران امریکا ڈیل میں پیش رفت نہ ہونے کے باوجود ایشیائی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کورین کاسپی اور جاپان کا نکئی گزشتہ ہفتے کے ریکارڈ اضافے کے بعد آج بھی مثبت دیکھے جارہے ہیں۔